14 اگست 2015 - 08:50
داعش پر امریکہ کے فضائی حملے بے فائدہ

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ترکی کی سرزمین سے داعش گروہ کے ٹھکانوں پر ہونے والے ہوائی حملوں کو غیر مؤثر قرار دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے امریکی ٹی وی چینل سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داعش گروہ کے ٹھکانوں پر امریکی ہوائی حملے، حتی ترکی کی سرزمین سے ہونے والے حملے، غیر مؤثر رہیں گے- انہوں نے داعش گروہ کے ٹھکانوں پر ترکی کے انجرلیک ایئر بیس سے امریکی حملوں کے آغاز کے بارے میں کہا کہ امریکا اپنی پرانی غلطی پھر دہرا رہا ہے کیونکہ داعش مخالف کارروائی میں پانچ یا چھے لڑاکا طیاروں کے اضافے سے کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا- فیصل مقداد نے کہا کہ جب تک عراق اور شام کی حکومتوں اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والوں کے درمیان حقیقی تعاون نہیں ہو گا اس سلسلے میں کوئی اہم واقعہ رونما نہیں ہو گا- انہوں نے بحران شام کے سیاسی حل کے بارے میں کہا کہ شام کی حکومت مخالفین کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے لیکن حقیقی مخالفین کے ساتھ، جبہۃ النصرہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ نہیں کہ جو شامی عوام کے خلاف لڑ رہے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲